ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے دیا] نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور2 بیٹیاں شامل ہزارہ کالونی پیرودھائی کے وحید کی اہلیہ نے جمعہ کے روزبڑے آپریشن کے ذریعے ان 6 بچوں کو جنم دیاڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے اور ان کی ماں مکمل طور پر تندرست ہیں بچوں کی پیدائش کے بعد ہسپتال میں موجودڈاکٹروں اورمیڈیکل عملے سمیت عام لوگوں نے بھی بھرپورخوشی کا اظہارکیاجبکہ بچوں کے والد نے خوشی میں ہسپتال کے ڈاکٹروں، عملے اور عام افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں