راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی بڑی کاروائی، ایکسپائر اشیاء خوردونوش ضبط اور غیر معیاری کوکنگ آئل کو تلف کر دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ برانچ عملے نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نجی مارٹ سے ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

فوڈ برانچ عملے نے صحت کے حفاظتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں نجی مارٹ میں پراڈکٹس کو چیک کیا دوران چیکنگ مختلف برانڈز کی اشیاء پر تاریخ ایکسپائری درج نہ ہونے پر قبضے میں لے لی گئیں ۔

فوڈ برانچ عملے نے غیر معیاری اور ایکسپائرڈ کوکنگ آئل کو تلف کر دیا اور مختلف اشیاء پر ایکسپائری تاریخ درج نہ ہونے پر اپنے کنٹرول میں لے لی ۔سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ سید علی عرفان رضوی نے کہا کہ ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی شہری بھی اشیاء خریدتے وقت اشیاء کی مینوفیکچرنگ تاریخ اور ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں