ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی میں تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن کرانے والے تاجروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء)ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی میں پیر کے روز اٴْن چار تاجروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جنہوں نے ایف بی آر کی طرف سے متعارف کرائی گئی تاجر دوست سکیم کے تحت خود کو باضابطہ طو رپر رجسٹر کرانے میں پہل کی ہے۔ یہ انی شیٹیو ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینے اور غیردستاویزی معیشت کو دستاویزی بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو تہمینہ عامرنے تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کرانے میں پہل کرنے والے تاجروں کی تعریف کی اور انہیں رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دیئے۔ انہوں نے رجسٹرڈ تاجروں کو آر ٹی او راولپنڈی کے سفیر قرار دیتے ہوئے ٹیکس کمپلائنس اور قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کو سراہا۔

(جاری ہے)

تاجر دوست سکیم کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے تاجروں نے حوصلہ افزائی اور تعاون کرنے پر چیف کمشنر تہمینہ عامر اور آر ٹی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تاجر برادری میں کمپلائنس اور جواب دہی کے کلچر کو پروان چڑھانے اوراپنے دیگر تاجر ساتھیوں کو تاجر دوست سکیم کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے پوری تندہی سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیف کمشنر نے تاجر دوست سکیم پر عمل درآمد میں شامل ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز اور ان کی ٹیموں کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔ آر ٹی اوراولپنڈی تاجر دوست سکیم کے تحت ٹیکس کمپلائنس کی راہ پر گامزن تاجروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں