ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 15 مئی 2024 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور سرولینس آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرولینس ٹیموں کی تعداد 999 ہیں۔ انڈور 788 جبکہ آوٹ ڈور میں 211 ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں