تمام ڈپٹی کمشنرز کنزیومر کورٹس / کنزیومر پروٹیکشن کونسلز فعال کرداراداکریں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

بدھ 15 مئی 2024 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کنزیومر کورٹس / کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کو بھرپور فعال کریں کیونکہ یہ عوامی ریلیف کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کی حفاظت کی لئے کنزیومر پروٹیکشن میں بہت اچھے اور مضبوط قوانین موجود ہیں ،اس سلسلے میں عوام کو آگاہی دی جائے کہ وہ کیسے یہاں پر اپنی شکایات درج کر کے فوری ریسپانس لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر آفس میں پی آئی ٹی بی کی مدد سے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم بنایا جارہا ہے جس کے تحت پتہ چل سکے گا کہ یہ درخواست کب موصول ہوئی اور کس کس دفتر نے اس کے پراسس کو کتنا وقت لگایاجس سے مختلف دفاتر کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔کمشنر آفس راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اس جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزی مرتضیٰ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک،جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں