علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

جمعرات 16 مئی 2024 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کی جانب سے ملک محمد فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی۔اس کے علاوہ زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت 10ملزمان کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں ضمانت منظور کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں