ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 17 مئی 2024 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1 ہزار سے زائد ٹیمیں کام کررہی ہے، ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں گذشتہ سال کے دوران ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلز کو کلین سویپ کیا جارہا ہے 77 فیصد تک یونین کونسلز کو مکمل طور پر کلین سویپ کی جا چکا ہے سرولینس کے دوران لاروا برآمد ہو رہا جتنی بڑی تعداد میں لاروا برآمد ہوگا اس سے بہتر نتائج حاصل ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ عوامی میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کیے جائیں، عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کو شکست دینا ناممکن ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں