آنکھوں کا مفت کیمپ بمقام ریڈو میڈیکل کمپلیکس بلکسر26 مئی کو منعقد ہو گا،ہارون رشید

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ریڈو آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ہارون رشید کہاہے کہ ریڈو کے زیر اہتمام آنکھوں کا مفت کیمپ 26 مئی بروز اتوار بمقام ریڈو میڈیکل کمپلیکس بلکسر ضلع چکوال میں منعقد ہو گا، رجسٹریشن اور نام درج کرانے کیلئے صبح 8 بجے سے لے کر دوپہر 1 بجے تک درج کروا ئے جا سکتے ہیں ،آنکھوں کے مفت کیمپ میں مفت چیک اپ ،سفید موتیا کے آپریشن لینز کے ساتھ، ادویات اورنذدیک کی عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی مزید معلومات کیلئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں