ایس پی صدر کی تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ ،تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ کاانعقادکیاجس میںایس ایچ او دھمیال اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے تھانہ دھمیال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس ایچ اودھمیال اورتفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس پی صدر نے فرداً فرداً تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے، تفتیشی افسران سنگین مقدمات کی تفتیش پر خصوصی توجہ دے کر میرٹ کو یقینی بنائیں،مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالان مرتب کیے جائیں، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں