راولپنڈی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی نصیر آباد مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ہفتہ 18 مئی 2024 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تھانہ نصیرآباد میں درج مقدمے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی درخواست ضمانت پر سماعت ، علی امین گنڈاپورکی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سیاستثنیٰ کی درخواست کی ، عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

علی امین گنڈا پورکیخلاف تھانہ نصیرآباد میں جلاوگھیراو،کارسرکارمیں مداخلت کا مقدمہ مقدمہ درج ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں