عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر مری

ہفتہ 18 مئی 2024 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو لہتراڑ اور یو سی کرور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی، صحت کی سہولیات، سٹاف کی حاضری سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا ، انہوں نے علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے بی ایچ یو میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں علاقائی سطح پر عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات میسر ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے، ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو کا دوبارہ دورہ کر کے صحت کی سہولیات کا جائزہ لوں گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں