ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 22 مئی 2024 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت ضروری ہے،قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے 8 جون تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، 8 جون کے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ درخواست گزار اپنی درخواست ڈپٹی کمشنر آفس کی جنرل برانچ میں 8 جون تک جمع کروا سکتے ہیں۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں