عیدالاضحٰی کے مو قع پر تمام تر مویشی منڈ یاں صرف منظور شدہ سیل پوائنٹس پر لگائی جائیں،کمشنر را ولپنڈی ڈویژن

بدھ 22 مئی 2024 21:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کمشنر را ولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ قبل از عید جانوروں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگو وائرس و دیگر امراض سے بچنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر ویکسینیشن یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ آر ڈ بلیو ایم سی کی جا نب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشو ں کوڈا لنے کے لئے بائیو ڈ گر یڈ ایبل تھیلے بھی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پرعوام محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور ٹول فری نمبر 08000-9211 پر کال کر کے اپنی شکایات کااندراج کروائیں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات سے متعلق اس جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈ یشنل کمشنر(کوآرڈ ینیشن)سید نذارت علی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، سی او راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رانا ساجد ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ  مری، اٹک، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنرزنے و یڈ یو لنک کے ذریعے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں