راولپنڈی،منشیا ت کی3ملزمان کو مجموعی طور پر30 سال قید‘2لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزائیں

بدھ 22 مئی 2024 22:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیا ت کے الگ الگ مقدمات میں نامزد3ملزمان کو مجموعی طور پر30 سال قید اور2لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنادیں عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت درج مقدمہ میں نامزد ملزمہ شیر بانو کوالزام ثابت ہونے پر 9سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،ملزمہ کو گزشتہ سال 3300گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھااسی طرح عدالت نے تھانہ گوجرخان میں انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت درج مقدمہ میں نامزد شرافت خان نامی ملزم کو الزام ثابت ہونے پر12سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جسے گزشتہ سال 1800گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھاجبکہ تھانہ کلر سیداں میں انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت درج مقدمہ میں نامزد ندیم احمد کوالزام ثابت ہونے پر9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جسے گزشتہ سال1300گرام چرس برآمد گی کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں