سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر

اتوار 26 مئی 2024 19:50

سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر نے کہا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، اب سیاحوں کے لیے پتریاٹہ کیبل کار مکمل طور پر فعال ہے ، پتریاٹہ کیبل کار گذشتہ کئی مہینوں سے بوجہ خرابی سیاحوں کے لیے بند تھی جسے مینٹیننس کے بعد سیاحوں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، سیاحوں نے کیبل کار کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئر لفٹ انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں