پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ ، او جی ڈی سی ایل نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو (تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا ، میچ کے تیسرے اور آخری روز او جی ڈی سی ایل نے 56 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، عباس علی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی جانب سے عرفات منہاس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی پہلی اننگز 123 رنز کے جواب 269 رنز بنائے تھے جبکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ، او جی ڈی سی ایل کے محمد ارسل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں