ساہیوال، گھریلو ناچاقی پر تین شادی شدہ خواتین نے زہر پی کر خود کشی کر لی

جمعرات 7 اپریل 2022 16:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) گھریلو ناچاقی پر تین شادی شدہ خواتین نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق چک130۔نائن ایل میں خاوند سے جھگڑ کر 40سالہ پٹھانی نے کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

ماموں کانجن سے مہمان آئی ہوئی سرفراز احمد کی بیوی 25سالہ مر یم نے خاوند کی مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ علاقہ ظاہر پیرکے عبد الحمید کی 25سالہ بیوی ریحانہ نے گھریلو تنازعہ پر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔پٹھانی،مریم اور ریحانہ کو ثر کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں تینوں نے دم توڑ دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں