چوری کی وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکلزو زیورات لے اڑے

بدھ 11 جنوری 2017 22:32

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ دو موٹرسائیکلیں ‘موبائل فون اور زیورات وغیرہ لے اڑے، چوری کی پہلی واردات رحمانی محلہ میں پٹرول پمپ پر ہوئی یہاں رات کے وقت نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل شوروم کے تالے توڑکر نقدی اور ایل ای ڈی کل مالیتی 1لاکھ15ہزارروپے چراکرلے گئے، اسی طرح 86/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے عبدالمتین کی موٹرسائیکل اکیڈمی کے باہر سے مالیتی60ہزارروپے ‘مسلم بن عقیل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محبوب انور کے گھرکے تالے توڑکر گھرسے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ ‘طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے صدف رشید کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات اور بلا نمبر موٹرسائیکل وغیرہ کل مالیتی 4لاکھ ‘20ہزارروپے اور سندھی محلہ میں اقرار وغیرہ دو ملزمان نے پروین اختر کی نقدی اور موبائل فون وزیورات مالیتی 14ہزار روپے چرالئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں