کاشتکار پیدا وار میں اضافہ زرعی ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرکے یقینی بناسکتے ہیں،ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 12 جنوری 2017 19:26

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) ساہیوال ڈویژن ساہیوال عبدالغفور غفاری نے کہاہے کہ زمیندار اور کاشتکار فی ایکڑ پیدا وار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی زرعی ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرکے یقینی بناسکتے ہیںاس سے نہ صر ف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ پیداواری لاگت بھی کم ہوجاتی ہے جس سے زمیندار خوشحال اور پنجاب خوشحال ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز سبزیوںکی کاشت کے فروخت کے سلسلہ میں چک اراضی یعقوب شاہ قصبہ نورشاہ میں نمائشی پلاٹ آلو پر فارمر ڈے کے انعقاد کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلیم نثار اورزراعت آفیسر نورشاہ محمد ندیم بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروںکے لئے مزید مراعات اور سہولیات کا اضافہ کیاہے جس سے کھادوںکی قیمتوں میںکمی اور بلاسو دقرضوںکی فراہمی بھی شامل ہے۔ انہوںنے کاشتکاروںپر زور دیا کہ وہ گندم اور آلو کی پید اوار پر خصوصی توجہ دیں اورکھیتوںسے جڑی بوٹیوںکو ہر ممکن تلف کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں