ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کرفرار

پیر 30 جنوری 2017 19:50

ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کرفرار
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء)گن پوائنٹ پر دو نامعلوم ملزمان نے نوجوان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان سعید قادر آباد سے لیبر کالونی موٹرسائیکل پر آرہاتھا کہ جی ٹی روڈ پر یوسف والا گرڈ اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل اور ایک ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرارہوگئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں