سرگودھا،عید الاضحی کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ چارہ فروخت کرنے کے عارضی پوائنٹ لگ گئے،چارے کی مہنگے داموں فروخت جاری

جمعہ 17 اگست 2018 22:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) عید الاضحی کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ چارہ فروخت کرنے کے عارضی پوائنٹ لگ گئے، جن پر چارے کی مہنگے داموں فروخت جاری ، ضلعی انتظامیہ خاموش،تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے ساتھ ساتھ جسے شہر بھر میں مویشویں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف بڑی تعداد میں عارضی پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں جن پر مویشیوں کیلئے چارہ کی فروخت جاری ہے، جن میں منہ مانگے داموں پر چارہ فروخت کیا جا رہا ہے، اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چارہ کے ریٹ مقرر کریں اور چارہ فروشوں کو اس بات کا پابندف کریں کے وہ انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی چارہ فروخت کرے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں