سرگودھا، بلڈنگ انسپکٹر اپنے اپنے حلقوں میں بننے والی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں، چوہدری محمد راشد گھرمالہ

نقشہ منظور نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج اور انکی عمارتیں سیل کی جائیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،چیف آفیسر ضلع کونسل سرگودھا کی ہدایت

پیر 15 اکتوبر 2018 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء)چیف آفیسر ضلع کونسل سرگودھا چوہدری محمد راشد گھرمالہ نے بلڈنگ برانچ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سب انجینئروں کو بلڈنگ انسپکٹروں کے اختیارات سونپتے ہوئے سختی سے ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں بننے والی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں، نقشہ منظور نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج اور انکی عمارتیں سیل کی جائیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سرگودھا کے سوا تمام تحصیلوں میں ایک ایک بلڈنگ انسپکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، جبکہ تحصیل سرگودھا کو پانچ سیکٹر میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر میں ایک بلڈنگ انسپکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں