ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری کی زیر صدارت تحصیل سکول سربراہان کا اجلا س منعقد

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:00

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری منظور احمد ملک کی زیر صدارت تحصیل سکول سربراہان اجلا س منعقد ہوا ۔ جس میں تحصیل و ضلع کی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کو ملی وقومی جوش وجذبے او رعقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیاگیا کہ حالیہ میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج دیکھانے والے سکولوں کے اساتذہ او رطلبہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی او رانہیں اعزازات اور اسناد سے نوازا جائیگا ۔

اجلاس میں سکینڈر ی اساتذہ کی تعلیم وتربیت کے پروگرام ایل این ڈی کو بھی زیر بحث لایاگیا ۔ اس موقع پر سکولوں کے سربراہان نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اداروں کے معیار کو مزید بہتر اور شاندار نتائج کے حصول کیلئے شبانہ روز محنت کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں