نمونیہ بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے، ڈی ایچ او

بدھ 13 نومبر 2019 17:56

سرگودھا۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام نمونیہ کے موذی مرض کے بارے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نمونیہ سے پانچ سال کے بچے اور بزرگ افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ حفاظتی اقدامات اپنا کر نمونیہ جیسی بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوںمیں نمونیہ کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیاکہ وہ نمونیہ جیسی بیماری کی صورت میں خود ٹوٹکے کرنے یاکسی عطائی کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے مستند کوالیفائیڈ ڈاکٹروں سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج سے ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایاجاسکے۔ سیمینار میں ڈاکٹر طار ق سلیم، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور سی او ڈاکٹر رانا ریاض نے بھی اظہار خیال کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں