سرگودھا،آب پاک اتھارٹی کے تحت ضلع کے دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے تیار کی گئی فیزبیلٹی رپورٹ پر نظر ثانی کا عمل شروع

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) آب پاک اتھارٹی کے تحت ضلع سرگودھا کے دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے تیار کی گئی فیزبیلٹی رپورٹ پر نظر ثانی کا عمل شروع کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق سرگودھا کی مختلف تحصیلوں میں آب پاک اتھارٹی کے تحت 99مختلف علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں کی آبادی دو ہزار یا اس سے زائد نفوس پر مشتمل ہے اور ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں، عبوری رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز آب پاک اتھارٹی کے سی ای او سید زاہد عزیز کی جانب سے ضلعی افسران کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متذکرہ فیزبیلٹی رپورٹ کا از سر نو جائزہ لے کر حتمی منظوری کیلئے سفارشات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعے ارسال کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں