ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)محمد شعیب علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع سرگودہا کی بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے مراکز پر اُمیدواروں اور نگران عملہ کے علاؤہ غیر متعلقہ افراد کے داخل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمدشعیب علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع سرگودہا کی حدود سے گزرنے والی موٹر وے(ایم 2) کے اردگرد واقع کھیتوں میں گندم کی فصل کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں