پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائی،7ناجائز منافع خوروں کوبھاری جرمانے عائد

پیر 22 اپریل 2024 18:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے زائد قیمت وصول کرنے پر مختلف دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل شاہ پورضلع سرگودھا نے زائد قیمت وصول کرنے پر مختلف دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔شاہ پور شہراورگردونواح میں 7 دکانداروں پر ناجائز منافع خوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے حیات کالونی، خوشاب روڈ، کوٹ بھائی خان، جھاوریاں اور شاہ پور سمیت مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی۔اس موقع پر مختلف دکانداروں کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جوکہ کھانے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے زائد قیمت وصول کرنے پر ان دکانداروں کوبھاری جرمانے عائد کئے اوران کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں