سرگودھا ،پیر سید کرم حسین شاہ بخاری ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2024 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) حضرت پیر سید کرم حسین شاہ بخاری ؒکے سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ چک میانہ شریف تحصیل بھیرہ میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدرات پیر سید حیدر حسن شاہ بخاری ؒزیر سرپرستی پیر سید صداقت حسین شاہ بخاریؒ نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظیم مذہبی شخصیت پیر شمس الرحمٰن مشہدی ؒنے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو پاکیزہ بنانا اور اپنے وجود کو خدا کی مخلوق کے لئے باعث نفع بنانا ہوگا۔عرس کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی اُسامہ غیاث میلہ، پیر سید علی رضا شاہ،پیر سید اصغرعلی شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں