لوڈ ایکسل قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 13:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں سٹون کریشرز اور ٹرانسپوٹرز نے باہمی اتفاق سے طے کیاہے کہ آئندہ وہ کسی بھی ڈمپر میں آٹھ سینکڑے سے زیادہ بجری لوڈ نہیں کریں گے اور نہ ہی آٹھ سینکڑے سے زیادہ کی بلٹی جاری کریں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ جو بھی کارروائی کرکے گی من و عن قبول ہوگا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اوپن بلٹی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور آئندہ دونوں فریقین میں سے جو بھی اس عہد کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اور دونوں اطراف کی یونین کا کوئی بھی عہدے دار قانون شکن کا ساتھ نہیں دے گا۔ دونوں فریقین نے اس بات کا بھی عہد کیا ہے کہ آئندہ وہ فاضل خاکے کو سڑکوں کے اطراف نہیں پھینکے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف متعلقہ محکمہ جو کارروائی کرے گا جس میں بھی رخنہ نہیں ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوڈ ایکسل قانون پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ یہ سڑکیں آپ ہے لیے ہیں اور ان کی حفاظت بھی سٹون کریشیرز اور ٹرانسپوٹرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین، ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ، اے سی سرگودہا آمنہ احسان تارڈ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک طاہر، ایکسئن ہائی ویز، ڈی او انٹر پرائز اور اے ڈی ماحولیات کے علاؤہ سٹون کریشیرز پل 111 کے مالکان، ٹرانسپوٹرز، سپلائز اور دیگر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں