ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ای پیمنٹ وصولی کا طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور

پیر 13 مئی 2024 17:31

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے”اب گاؤں چمکیں گے“جاری منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ای پیمنٹ وصولی کا طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر دیہات میں قائم کمیٹیوں میں ایسے مقامی افراد کو شامل کیا جائے جو خاص دلچسپی کا مظاہرہ کریں اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ای پیمنٹ کی وصولی بارے شعور اُجاگر کریں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے دیہاتوں میں اوڑی احاطوں کا پتہ لگا کر ان کو کمرشل استعمال میں لانے اور تالابوں کے پانی کو بھی کھیتی باڑی کے استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے احاطوں اور تالابوں پر قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، سی او ایم سی، ضلع کونسل تمام میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز کے علاؤہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں و دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں