الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام سلانوالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 17:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام سلانوالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی شیزاء رحمان، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع سرگودھا میاں محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سلانوالی شہرکے سرپرست ڈاکٹر سید عرفان شاہ بخاری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن سلانوالی زبیر حمید چوہدری،میاں محمد طارق سمیت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر صوبیہ یاسمین محکمہ تعلیم کے افسران، سلانوالی شہر کی تاجر برادری، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر خان نے فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس منصوبہ کی تکمیل اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم نے ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کو یادگاری سونیئر پیش کیا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن سلانوالی کے قائدین کی جانب سے میاں محمد سلیم اور دیگر مہمانان گرامی کو بھی یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سلانوالی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی اس کاوش پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ سے جہاں شہریوں کو صاف پانی میسر آئے گا وہیں پر مضر صحت پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بھی بچا جا سکے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کی بدولت بے شمار انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں