پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 18:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سرگودھا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد وارث فاروقہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،سینئرلیپروسکوپک سرجن/ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف سرجری ڈاکٹر عثمان امتیاز،سینئرکنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر حافظ اشفاق احمد،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیرعباس خان،اے ایم ایس اے ڈاکٹر طارق محمودسمیت دیگرڈاکٹرزنے اُنکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا وزٹ کروایا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ محمد وارث فاروقہ نے ایمرجنسی وارڈ سی سی یو وارڈمیڈیکل وارڈز سمیت دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا۔علاوہ ازیں میڈیکل سپریٹینڈنٹ نے پرنسپل میڈیکل کالج کے ہمراہ پرانی بلڈنگ پراور گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مولا بخش ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکرام الحق اور سابق میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حمیرا اکرم نے ہسپتال کے جاری کاموں کے حوالے سے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر وارث فاروقہ کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں