کمشنر سرگودھا سے تاجروں کی ملاقات،دکانیں ڈی سیل کرنے کی استدعا

بدھ 15 مئی 2024 17:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی سے شہر کے تاجروں نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور استدعا کی کہ تجاوزات کی وجہ سے ان کی سیل کی جانے والی دکانوں کو ڈی سیل کیا جائے۔ دکانداروں نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ آئند اپنی دکانوں کے باہر تجاوزات نہیں کریں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو من و عن قبول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن طارق پرویا بھی موجود تھے۔ کمشنر کہنا تھا کہ کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہم نے ملکر اس کو خوبصورت، صاف ستھرا اور کشادہ بنانا ہے،تجاوزات کے باعث شہر کی حسن کو گہن لگ گیا ہے،دکاندار وعدے کی کچھ عرصہ پاسداری کرتے ہیں لیکن پھر بازار تجاوزات سے بھر جاتے ہیں۔ انہوں نے سی او ایم سی کو چھابڑی اور ہتھ ریڑھی والوں کی رجسٹریشن کرنے اور نئی تعمیر ہونے والی مارکیٹوں میں انہیں ترجیحی بنیادوں پر دکانیں دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے تاجروں کی جانب سے از خود فٹ پاتھ بنانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ آئندہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں