سرگودھا، گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

بدھ 15 مئی 2024 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سرگودھاکے نواحی علاقے فاضل ٹاؤن میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امدادفراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر مظہر شاہ کے مطابق فاضل ٹاؤ ن کے علاقے میں واقعہ ایک گھر میں موجود گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔دھماکے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائی میں اہلِ علاقہ نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں