کمشنر سر گودھا کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں 14سکیموں میں ردوبدل جبکہ 11کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظور ی دی گئی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کے علاوہ تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہائی ویز کی 6، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 3جبکہ محکمہ بلڈنگ کی 5 سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔

اس طرح ضلع خوشاب کی اے ڈی بی پی کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 7 اور بلڈنگ کی 4 سکیموں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو تمام سکیموں کا خود موقع پر جا کر معائنہ کر کے اس ضمن میں اپنی رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں