سرگودھا،اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے 12 پیٹرول پمپ سیل

بدھ 15 مئی 2024 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سرگودھا میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق12 پیٹرول پمپ اور غیرقانونی پیٹرول ایجنسیاں سیل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران کارروائی سرکاری افسران اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، 130 سے زائد افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 200 سے زائد پیٹرول پمپ مالکان اور منی ایجنسیاں اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔دوسری جانب پیٹرول و ڈیزل ڈیلرز نے کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے کریک ڈان کر کے زیادتی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں