ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا کی نکاح خواں حضرات کے اجلاس میں شرکت

بدھ 15 مئی 2024 23:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھاء نے یونین کونسل آفس میں نکاح خواں حضرات کے اجلاس میں شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کم عمر کی شادی نہ صرف معاشرتی اور گھریلو مسائل کا سبب بنتی ہے بلکہ ہمارے دین میں بھی اس کی سختی سے ممانت کی گئی ہے،ایسی روش کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، نکاح خواں حضرات جہاں دیگر امور کو مد ِنظر رکھتے ہیں وہاں کم عمری کی شادی کی روک تھام کےلئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کےلئے خصوصی طور پر آگہی مہم چلائیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی میں ملوث نکاح خواں کی رجسٹریشن منسوخ کر کے اس خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں