سرگودھا، گیس سلنڈر دھماکہ سے آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے جاںبحق سسر اور بہو کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 15:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) سرگودھا کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ سے آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے ملبہ تلے دب کر جانبحق دو افراد سسر اور بہو کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتلائے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فاضل ٹاون گلی 8 کے دومنزلہ گھر میں اچانک گیس سلنڈر دھماکہ سے آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے ملبہ تلے دب کر 80 سالہ عنائت اللہ خان،اس کی بہو 55 سالہ شگفتہ بی بی جانبحق جبکہ متوفیہ خاتون کا شوہر نصراللہ خان اور 17 سالہ نوجوان علی حسن شدید زخمی ہو گے تھے جس میں جانبحق دونوں سسر اور بہو کو سپردخاک کر دیا گیا اور زیر علاج دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتلائی جا رہی ہے۔

اس وقوعہ کے وقت گھر میں موجود بچوں اور خواتین سمیت دیگر دس افراد محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں