حکومت معاشی مسائل پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی،ملک کو مسائل سے دوچار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

جمعرات 16 مئی 2024 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی مسائل پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی،ملک کو مسائل سے دوچار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرگودھا کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، مستقبل ن لیگ کا ہے،آئندہ پی ٹی آئی کہیں بھی نظر نہیں آئے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں