ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرکے زیر ِ اہتمام ”ماں اوربچے“کی اچھی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار

جمعرات 23 مئی 2024 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفس کے زیراہتمام علماء کرام کے ساتھ ایک آگاہی سیمینارکااہتمام کیاگیا ۔ ضلع کے علماء کرام مولانا قاری وقار احمد عثمانی،ریاست علی فیروزی اورقاضی نگاہ مصطفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حقوق وفرائض میں توازن رکھنے اوراولادکی بہترتربیت کرنے پرزوردیا۔

(جاری ہے)

قاری وقاراحمدعثمانی نے کہاکہ انسان ہرکام کرنے سے پہلے اس کی پلاننگ کرتاہے، اسی طرح خاندان کی تشکیل کیلئے بھی پلاننگ ضروری ہے۔

پروگرام ڈائریکٹرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرعائشہ نے”ماں اوربچے“کی اچھی صحت کے بارے میں مفیدآگاہی بھی دی۔علماء کرام نے اس بات کاعہدکیاکہ جمعہ کے خطبہ میں فیملی پلاننگ اوراسلام پرمثبت پیغام عام عوام تک پہنچایاجائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں