ضرورت مند کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے یہی وجہ ہے کہ تھیلسیما کے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ڈاکٹرمحمودالحسن

ہفتہ 25 مئی 2024 14:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) جامعہ سرگودھا کے ڈاکٹر محمودالحسن نے کہاہے کہ صحت مند زندگی اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے جس میں ضرورت مند کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے یہی وجہ ہے کہ تھیلسیما کے مریض بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جامعہ سرگودھا کے ڈی ایس اے ڈاکٹر محمود الحسن نے یہاں ہلال احمر تھیلسیما سنٹر اور بلڈ ڈونر سوسائٹی کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی خصوصی نعمت میں سے ہم ان بچوں کے لیے ایک بیگ خون عطیہ کر کے انکی زندگی میں خوشیاں لا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تھیلسیما کے مریض بچوں کو خوراک سے بے زیادہ بروقت خون کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بلڈ ہی انکے جسم میں انکے جینے کی امید ہے بی ڈی ایس جامعہ سرگودھا کے ساتھ ملکر یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے اندر بھی اس مقصد کے لیے ہم ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بچوں کے لیے تفریحی پروگرامز اور کھانے پینے کے لیے مختلف اشیا کے سٹالز لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں