ہسپتالوں میں ویسٹ/فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم اسد

اتوار 26 مئی 2024 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کے وژن کے مطابق پی ایم اے کے زیر اہتمام سرگودھا بھر میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 30 سے زائد پرائیویٹ ہسپتالوں کے 600 سے افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔ گزشتہ روز پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے 40 سے زائد افراد کو تربیت دی گئی جن میں سٹاف نرسز‘ ڈسپنسر‘ ایڈمن آفیسر‘ ڈور مین‘ سویپرزاور ڈاکٹرز شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم اسد، ڈویژنل فوکل پرسن سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، انفیکشن ڈیپارٹمنٹ فیصل رشید نے تربیت مکمل کرنے والوں کی محنت کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اسلم اسد نے کہا کہ ہسپتال میں ہر طرح کے ویسٹ/فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر طرح کے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ بھی وہاں پر پیدا ہونے والے فضلے کے ذریعے متاثر ہو سکتا ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ تب ہی ممکن ہے جب پیدا شدہ فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

ہم سب کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ہسپتال کے فضلے کے انتظام کے قوانین 2014 ء کو حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ انسان کی صحت زیادہ اہم ہے اور جراثیم کے پھیلاؤ سے بچاؤ ضروری ہے۔تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور لیبز وغیرہ کو بھی چاہیے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر بیماری پھیلنے سے بچا جا سکے۔

فیصل رشید نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور لیبز وغیرہ کو بھی چاہیے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر بیماری پھیلنے سے بچا جا سکے۔ ہسپتال کے عملے کو چاہیے کہ کسی بھی مریض کو لگائی گئی سرنج کی سوئی خود کو چبھنے کی صورت میں نہ صرف متعلقہ فرد کو فوری اپنے جسم کے اس حصہ کو بہتے پانی کے نیچے کرے تاکہ خون جسم میں جانے کی بجائے پانی کے ذریعے بہہ جائے بلکہ اپنا اور متعلقہ مریض کا ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ایچ آئی وی ایڈز کا فوراً ٹیسٹ بھی کروائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں