میٹرک کے سالانہ امتحانات پرسوں سے شروع ہونگے

پیر 27 فروری 2017 14:39

سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات پرسوں یکم مارچ سے شروع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں جبکہ سرگودھا‘ میانوالی‘ بھکر اور خوشاب میں امتحانی سنٹرز مقرر کردیئے گئے ہیں ۔ان امتحانی سنٹرز پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے بورڈ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز بھی امتحانی سنٹر کا دورہ کرینگے اس سلسلہ میں بورڈ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں