سرکاری محکموں کے سربراہ عوام کی بلا تاخیر دادرسی یقینی بنائیں‘ ڈپٹی کمشنر بھکر

اتوار 12 مئی 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء)سرگودھا ریجن میں ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے کہا ہے کہ قومی ترقی و خوشحالی کے امور میں عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنا نے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے جو سرکاری محکموں / اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کی تکمیل میں کسی بھی محکمہ کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی مسائل سننے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بلاتاخیر داد رسی یقینی بنا نا گڈ گورننس کا بنیادی اصول ہے۔انہوں نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اس بنیادی اصول کی کامل پیروی کرتے ہوئے مفاد عامہ کو مقدم رکھا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں