اسسٹنٹ کمشنرسمبڑیال کی زیر صدارت تحصیل کمپلیکس میں گندم خریداری کے سلسلہ میں اجلاس

پیر 10 اپریل 2023 14:12

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2023ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیر صدارت تحصیل کمپلیکس میں گندم خریداری 24-2023 کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء اجلاس سے حکومت کی جانب سے تحصیل سمبڑیال کے لیے مقرر کردہ اہداف کو پورا کروانے کی اپیل کی اور شرکاء اجلاس نے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ گندم خریداری کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس سمبڑیال افسر رضا، حسین ایس ایچ او سمبڑیال، بیگووالہ ایئرپورٹ ، تحصیلدار ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کے آڑھتی اور کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں