سیالکوٹ، مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور بروقت ویکسین کروانے کے لیے ہدایات جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 19:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور انہیں بروقت ویکسین کروانے کے لیے مویشی پال خضرات کو ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انعام علی اطہر نے مویشی پال حضرات کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، محکمہ کے عملہ کو جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام لائیو سٹاک حکام کو مویشی پال حضرات کی مکمل رہنمائی جاری رکھنے اور مویشیوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں، عدم تعمیل پر متعلقہ آفیسر جوابدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں