ڈسکہ ، اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے 722 ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 2 مئی 2024 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈسکہ میں اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا 722 واں سالانہ اجلاس کا انعقاد ٹی بی کئیر سنٹر ہسپتال منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر حافظ عبدالغفار نے کی۔اجلاس میں اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خان عباس خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے لئے ضروری ڈیمانڈ ز پیش کیں ۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری نے کہا کہ یہ ادارہ 1964 سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ادارہ انسانیت کی خدمت میں پچھلے چھے دہائیوں سے دن رات کام کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہانہ اجلاس اپریل کی کارروائی پڑھ کر سنائی متفقہ طور پر جسکی توثیق کر دی گئی۔ فنانس محمد ارشد جاوید العزیز نے آمدن و اخراجات ماہ 2024 کی رپورٹ پیش کی۔ فنانس سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ ادارے کے لئے سب سے زیادہ فنڈ ریزنگ کی ہے۔ جس پر ممبران نے خان عباس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر خان عباس خان نے کہا کہ یہ سب بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے آخر پر ملکی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں