سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی سبزیوں کے کاشتکاروں کو موسم گرما میں آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفے سے کرنے کی ہدایت

منگل 23 اپریل 2024 12:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو موسم گرما میں آبپاشی 8 سے 10 دن کے وقفے سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے سبزیوں کے پتوں کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے، سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے گوڈی کریں اور جہاں ضروری ہو تنوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی برداشت دن کے ٹھنڈے حصے میں کریں اور سبزیوں کو برداشت کے بعد سایہ دار جگہ پر رکھیں، کھیت کی گرمی کم کرنے کےلئے سبزیوں پر ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں کو برداشت کے بعد صاف ستھری ٹوکریوں میں اکٹھا کریں اور انہیں ضرورت سے زیادہ نہ بھریں تاکہ نیچے والی سبزیاں خراب نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں