سنت نکاح کو آسان اور عام بنانے کے لئے ہمیں اپنااپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، فردوس عاشق اعوان

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

سیالکوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سنت نکاح کو آسان اور عام بنانے کے لئے ہمیں اپنااپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور حکومت رفاہی کاموں کی سرپرستی کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسکہ میں اجتماعی شادیوں کی منعقدہ تقریب کے موقع پر دلہنوں کو پیار دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابا جی خالد مکی مدنی اپنی ذاتی گرہ سے اجتماعی شادیاں کروا رہے ہیں ۔ عوامی رفاہی فلاحی کام صرف اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق سے پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیںاور وہ لوگ جو دوسروں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں