چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی نعش نارووال سے برآمد

اتوار 15 ستمبر 2019 21:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی نعش نارووال سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گائوں نواں پنڈ آرائیاں کے رہائشی ذوالفقار احمد کی 17سالہ دوشیزہ عائشہ کو چند روز قبل اغواء کرلیا گیا تھا جس کی نعش تھانہ صدر نارووال کے موضع بولا باجوہ سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لڑکی کے والد ذوالفقار احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں